(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے شہروں میں بھی بہت جلد بیت المقدس میں افطاری کریں گے کے بڑے بڑے سائن بورڈ نصب کر دئیے گئے
مقبوضہ فلسطین سے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فلسطینیوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کا شعار ”بہت جلد القدس میں افطاری کریں گے“ رکھا گیا تھا۔ فلسطین کے مظلوم عوام کی اپیل پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ حال ہی میں افغانستان اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں بہت جلد القدس میں افطار کریں گے کے بڑے بڑے سائن بورڈ نصب کئے گئے تھے جو سوشل میڈیا پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے شہروں کراچی اور اسلام آبا دمیں بھی بڑے بڑے سائن بورڈ نصب کئے گئے ہیں جن پرعربی سمیت انگلش اور اردو زبان میں لکھا ہے کہ بہت جلد القدس میں افطار کریں گے۔
فلسطین سے شروع ہونے والی اس سوشل میڈیا مہم کے بارے میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ فلسطین سے اس مہم کا آغاز یکم رمضان کو کیا گیا تھا اور دنیا کی تمام مسلمان اقوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے اپنے معاشروں میں اس نعرے کو پھیلائیں کہ بہت جلد القدس میں افطار کریں گے۔تاہم اس عنوان سے افغانستان، ترکی، لبنان، یمن، ایران، کویت، انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان کے عوام نے بھی فلسطینی عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کراچی اور اسلام آبا دمیں بہت جلد القدس میں افطار کریں گے کے بڑے بڑے سائن بورڈ نصب کئے ہیں۔ پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کاز کے ساتھ رہے ہیں اور حال ہی میں فلسطینی عوام کی اپیل پر اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے پاکستانی شہریوں نے فلسطین کاز کے ساتھ اپنی سنجیدگی کا ثبوت دیا ہے۔