(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کی فضائی حدود میں ہونے والے بے ترتیب ہوائی جہاز کےایئر ڈراپ آپریشن کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں امدادی سامان کو فضا سے آبادی پر بے ترتیب گرائے جانے کے نتیجےمیں دو خواتین سمیت پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ، فلسطین کے سرکاری میڈیا نےکہا کہ غزہ کے محصورین اور جنگ سے تباہ حال عوام کی بہتری اور بھلائی فضا سے سامان گرانے میں نہیں۔ زمین کے راستے کھولے جائیں، قحط کو گہرا ہونے سے روکا جائے اورفوری طور پر ہزاروں ٹن امداد غزہ منتقل کی جائے۔
"امدادی لینڈنگ کی کارروائیاں ایک انسان دوست، انسانی اور خدمت کے کردار کے بجائے ایک دکھاوے اور پروپیگنڈے کا کردار ادا کرتی ہیں”۔7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔
پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 30,878 شہید اور 72,402 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریباً 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔