فلسطینی اسیران کے حوالے سے متحرک انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے بتاح تکوی تفتیشی سنٹر دوبارہ کھول دیا ہے۔ بتاح تکوی تفتیشی سنٹر کو مرمت کے لئے بند کیا گیا تھا۔
انسانی حقوق کی تتنظیم التضامن فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے چند روز قبل تعمیرو مرمت مکمل ہونے کے بعد تفتیشی سنٹر کھولا تھا۔
جیل انتظامیہ نے تفتیشی سنٹر کو پچھلے سال جون میں بند کیا تھا اور اس کے سارے قیدی جلامہ اور مکسوبیہ تفتیشی سینٹرز منتقل کر دیئے تھے۔ تل ابیب کے نزدیک بتاح تکوی سنٹر اپنی پرانی عمارت کی وجہ سے مشہور تھا۔
تضامن فائونڈیشن کے ایک محقق احمد بیتاوی نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظِموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی تفتیشی سنٹر کا دورہ کریں اور وہ قیدیوں کے حالات اور تفتیش کاروں کی جانب سے انہیں دی جانے والی جسمانی اور ذہنی اذیت کو خود اپبی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین