• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

19 سال بعد کسی اسرائیلی صدرکا ترکی کا پہلا 2 روزہ سرکاری دورہ

جمعرات 10-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
19 سال بعد کسی اسرائیلی صدرکا ترکی کا پہلا 2 روزہ سرکاری دورہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی صدر کے دو روزہ دورے کے ایجنڈے کے اہم مسائل میں ممکنہ طور پر یورپ کو گیس کی فروخت شامل ہو گی جو کہ یوکرین تنازعے کے دوران ایک فوری حل طلب مسئلے کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

عالمی نشریا تی ادارے کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ ترک صدررجب طیب اردگان کی دعوت پر اپنے 2روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

صہیونی صدر ہرزوگ نے اسرائیل میں اپنی ​​روانگی سے قبل ایک بیان میں یہ واضح کردیا تھا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہیں ہوں گے، اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات یقینی طور پر حالیہ برسوں میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں تاہم ہم اپنے تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کریں گے اور محتاط اندازاپنائیں گے۔

صہیونی صدر کے دو روزہ دورے کے ایجنڈے کے اہم مسائل میں ممکنہ طور پر یورپ کو گیس کی فروخت شامل ہو گی جو کہ یوکرین تنازعے کے دوران ایک فوری حل طلب مسئلے کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ  ترکی، جو فلسطینی کاز کا حامی ہےاس کے سفارتی تعلقات قابض صہیونی ریاست اسرائیل  کےساتھ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے  ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھےجس کے بعد کسی بھی اسرائیلی سربراہ کا 2007 کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں دونوں ممالک کشیدہ تعلقات کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

Tags: اسحاق ہرزوگاسرائیلی صدرترکیرجب طیب اردگانسرکاری دورہفلسطینی کازیوکرین تنازعہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.