(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوان کو 2008 میں عزالدین القسام بریگیڈز سے تعلق رکھنے اور مزاحمتی کارروائیوں کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر قلقیلیہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی صابر ابو دیاب کو گذشتہ روز 18 سال صہیونی زندانوں میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا ، صابر ابو دیاب کے اہلخانہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں واقع ظہیریہ فوجی چوکی پر ابو دیاب کا استقبال کیا جہاں اس نے اٹھارہ سال بعد اپنی والدہ اور منگیتر سے ملاقات کی۔
صابر ابو دیاب کو اسرائیلی فوج نے مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز سے تعلق رکھنے اور مزاحمتی کارروائیوں کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کی قید میں اضافہ کیا جاتا رہا ، یہاں تک کہ اس کی سزا 18 سال تک پہنچ گئی۔