(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں صہیونی انتظامی قید خانوں میں دو نوں قیدیوں محمد خروت اور حاتم القاسمہ کو چار ماہ سے زائدعرصے سے سخت اور مشکل حالات میں نظر بندی کی قید میں رکھا ہوا ہے ۔
انجمن برائے اسیران کے مطابق محمد خروت مجدوجیل میں جبکہ حاتم قاسمہ آیالون جیل میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیںاوران کی نظر بندی میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے
صہیونی جیل خانوں میں 2002 سے قید محمد خروت کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ، جبکہ 2003 سے اسیری کی سزا کاٹنے والےحاتم القاسمہ کو بھی2003میں جیل میں ڈالا گیا تھا اورعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
انجمن برائے اسیران کی جانب سے مزید تفصیلات کے مطابق صہیونی عقوبت خانےاسیروں کو ان کے ملاقتیوں سے ملوانے سے بھی انکاری ہیں اور اس طرح قیدیوں کو دوہری اذیت کا سامنا ہے