(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 7 اکتوبر سے اب تک صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32,782 ہوگئی ہے جبکہ 75 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہرغزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ پانچ ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے، اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 14ہزار بچوں اور 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 32,782 شہید اور 75,298 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کےد وران غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 77 فلسطینی شہید اور 108 زخمی ہوگئے ۔