• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں قید 1700 فلسطینی جان لیوا امراض کا شکار!

اتوار 03-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0877
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 1700 فلسطینی قیدی کئی اقسام کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ مریضوں کو جہاں ایک طرف امراض نے گھیر رکھا ہے وہیں وہ صہیونی جیلروں کی کھلی غفلت کا بھی سامنا کررہےہیں، جس کے نتیجے میں ان کی امراض روز بہ روز شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 7000 سے زائد فلسطینیوں میں 1700 مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں بیمار پڑے فلسطینی صہیونی جیلروں کے رحم وکرم پرہیں، کیونکہ مریضوں کے ساتھ نہایت ظالمانہ سلوک جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی مریض قید خود سے چلنے پھرنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے ہیں جو سسک سسک کرموت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ صہیونی جیلران کا علاج کرانے کے بجائے الٹا ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ کئی فلسطینی زخمی حالت میں حراست میں لیے گئے ہیں اور جیلوں میں ڈالے جانے کے بعد ان کی مرہم پٹی تک نہیں کی گئی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے عالمی برادری سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں مریض قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی انتظامیہ کے ناروا سلوک کا نوٹس لے اور بیمار اسیران کو ان کے حقوق دلانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں مجموعی طورپر 7 ہزار سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 500 بچے اور ایک سو سے زائد خواتین قید ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی زندانوں میں قید 1700 فلسطینی جان لیوا امراض کا شکار!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.