(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں گذشتہ روز ایک سپاہی ہلاک اور چار زخمی ہوئے تاہم مزاحمتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کو ہونے والا جانی اور مالی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جو بتایا جارہا ہے۔
معمولی رینج کے راکٹوں سے لیس فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ میں اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کے دعوے کو خاک میں ملادیا ، حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں گذشتہ روز مزید 16 ٹینک تباہ کردیئے گئے جس کے بعد صیہونی ریاست کی فوج کو گذشتہ 27 اکتوبر کے آغاز سے لے کر اب تک ٹینک، عملہ بردار گاڑیوں اور بلڈوزر سمیت تباہ ہونے والی صہیونی گاڑیوں کی تعداد بڑھ کر 136 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار کے قریب فوجی ہلاک کئے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بدھ کی صبح سے الیاسین راکٹوں کی مدد سے صیہونی قابض فوج کے 16 ٹینکوں اور جدید ترین جنگی گاڑیوں کو بتاہ کردیا۔
القسام بریگیڈز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مجاھدین صیہونی دراندازی کا پوری قوت اور بہادری سے مقابلہ کررہےہیں۔
گذشتہ روز مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا اور القسام کے مجاھدین نے دشمن کے 16 ٹٰینک تباہ کردیے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے گذشتہ روز ایک فوجی کے ہلاک اور دیگر چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تاہم حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج دنیا کے سامنے ناقابل تسخیر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتی تھی آج یہ دعویٰ خاک میں مل گیا ہے اس لئے حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان کی صحیح تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی جارہی ہیں۔