مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی خواتین کی سنگین پامالیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ سنہ 1967ء کے بعد اسرائیلی فوج نے 16 ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اسیران کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 49 فلسطینی خواتین اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 20 خواتین بچوں کی مائیں ہیں۔ ان میں چھ اسیرات زخمی حالت میں گرفتار کی گئیں۔ بعض اسیرات کو 16 سال تک قید کی سزاؤں کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی ہونے والی سنگین پامالیوں کو روکیں اور فلسطینی شہریوں اور اسیران کے لیے کام کرنے والے اداروں کی حمایت کریںتاکہ اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام کی جاسکے۔