(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی مظالم اور جرائم میں اضافے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف متحدہ فلسطینی جانبازوں نے گذشتہ ایک ہفتے دوران غاصب صیہونی فورسز اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے خلاف 159 مزاحمت کارروائیاں کیں،
ان کارروائیوں میں 23 مرتبہ اسرائیلی اہداف پر فائرنگ اور چاقو زنی جیسی مزاحمتی کارروائیاں شامل ہیں۔ اسرائیلی مظالم اور جرائم میں اضافے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزاحمت کاروں نے مئی کے مہینے میں اسرائیلی اہداف پر 1025 حملے کیے، ان میں سب سے زیادہ 225 کارروائیاں نابلس گورنری میں ہوئیں جبکہ الخلیل شہر 148 مزاحمتی حملوں کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔