• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ میں پابندی کے باوجود ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی

صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو آہنی رکاوٹوں سے بند کردیا جبکہ 40 سال سے کم عمر افراد کو داخل نہیں ہونے دیا

جمعہ 22-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ میں پابندی کے باوجود ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو غاصب صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کررہی ہیں ۔ اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کی طرف جانے والی سڑکوں کے تمام راستوں  پر تعینات اپنی فوجی چوکیوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ تک نمازیوں کی رسائی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

صیہونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے دروازے اور اس سے ملحقہ راستے ، محلوں وادی الجوز، السوانہ، الطور، الثوری، سلوان اور راس العمود سے جدا کر دیا اور گاڑیوں کو پہنچنے سے روکنے کے بعد وہاں کی سڑکوں کو آہنی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں  اسلامی اوقاف کے محکمے کے مطابق صیہونی سخت پابندیوں کے باوجود ، 120,000 سے زیادہ  فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کیا ۔

 مسجد اقصیٰ کے خطیب و مبلغ شیخ خالد ابو جمعہ نے اپنے خطبہ میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو قتل و غارت سمیت تباہی کی جنگ کے بارے میں بات کرنے کے لیے وقف کرتے ہوئے انہیں صبر، ثابت قدمی اور استقامت کی تلقین کی۔

نماز کے اختتام کے بعد ہزاروں نمازیوں نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز ادا کی اور رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی طرح پرانے شہر کی سڑکوں اور بازاروں میں لوگوں کا بڑا ہجوم نظر آیا۔

Tags: اسرائیلیشیخ خالد ابو جمعہصیہونیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰنماز جمعہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.