• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 31 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے وادی اردن کی 1500 ایکڑ اراضی پرق بضہ کر لیا

ہفتہ 19-11-2011
in فلسطین
0
plf 15001
0
SHARES
0
VIEWS

plf 15001

اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ملحقہ وادی اردن کی ڈیڑھ ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔

 

عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وادی اردن کے شمال مغرب میں فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی کو ایک یہودی مذہبی تنظیم "کیبوتزمیراف” کو دے دیا گیا ہے، جس کے بعد وادی اردن میں یہودی آبادیوں کے لیے تعمیر کی جانے والی نسلی دیوارکا راستہ کوئی سات کلو میٹرتک تبدیل کیا گیا ہے۔ نسلی دیوارکے سابقہ نقشے میں تبدیلی کا مقصد مزید قبضے میں لی گئی اراضی پرقبضہ مضبو کرنا ہے۔
ادھر یہودی تنظیم”کیبوتز کے ایک سینیئر رہ نما ڈیوڈ یسرائیل نے کہاہے کہ فلسطینیوں کی چھوڑی گئی اراضی پر انہوں نے اسرائیل کے املاک غائبین کے قانون کے تحت قبضہ کیا ہے۔ اس قانون کی رو سے کسی فلسطینی شہری کی دس سال تک متروکہ جائیداد سرکاری تحویل میں لی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اس علاقے سے سنہ 1967 ء کی چھ روز عرب اسرائیل جنگ کے دوران نقل مکانی کر گئے تھے، جس کے بعد یہ زرعی زمین یہودیوں ہی کے پاس رہی ہے۔اسے یہودی کاشت کاری اور کھیتی باڑی کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں تاہم اب اسے باضابطہ طور پرحکومت کےذریعے یہودی تنظیم کی ملکیت قرار دیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.