• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں 150 زخمی

ہفتہ 31-03-2012
in فلسطین
0
plf 15014
0
SHARES
0
VIEWS

plf 15014

فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں ہزاروں افراد نے عالمی القدس ملین مارچ میں شرکت کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فوج کے ساتھ خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم ڈیڑھ سو فلسطینی زخمی اور دسیوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ سے قبل مغربی کنارے کے شہریوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے مارچ شروع کیا۔ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے درمیان اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو داخلے سے روکنے کی کوشش کی تاہم فلسطینیوں نے آگے بڑھنے کےعزم کا اظہارکیا۔ اس موقع پر صہیونی فوج نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج اور اشک آور گیس کی شیلنگ کے نیتجے میں تئیس افراد زخمی اور 45 کو حراست میں لے لیا گیا۔
زخمیوں میں سابق فلسطینی وزیر اور مجلس قانون ساز کے رکن حاتم عبدالقادر بھی شامل ہیں۔ تئیس میں سے اٹھارہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
ادھر القدس میں ایک دوسرے احتجاجی مظاہرے میں گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔ قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے کے شہریوں کی مظاہرے میں شرکت کی پاداش میں گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں مغربی کنارے کے شہر بیت لحم سے ملحقہ مقامات پر قابض صہیونی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ یہاں بھی فلسطینیوں کی بڑی تعداد بیت المقدس کے لیے عالمی ملین مارچ میں شرکت کے لیے سرحد کی جانب بڑھ رہی تھی تاہم صہیونی فوج نے ان پر آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.