(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی علاقوں میں چھاپوں کے دوران لوٹ مار اور تشدد کے خلاف احتجاج پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 15 سالہ بچے کو زخمی کردیا۔
قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار اور تشدد کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج کیا جس کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کرتے ہوئے 15 سالہ بچے کو زخمی کردیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو جسم کے مختلف حصوں میں پانچ گولیاں لگیں ہے جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے شمال مشرقی بیت المقدس میں عناتا کے مقام پر چھاپے کےدوران متعد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے سڑکوں پر چلتی فلسطینی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں سے اتار کر شناخت پریڈ کی گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے عناتا کے مقام پر چھاپہ مارا۔ قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوںنے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوںپر سنگ باری کی۔