(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک 70 ہزار سے زائد زخمی جبکہ 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہوکے ہیں ،90 فیصد غزہ کی عمارات تباہ ہوچکی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری نئی تفصیلات کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 29,878 فلسطینی شہید جبکہ 70,215 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق غاصب فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ناقابل بیان قتل عام جاری رکھا ہوا ہے جس میں ہزاروں ہوائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری سمیت ڈرون اور اسنائپرز کے حملے شامل ہیں جس کے نتیجے میں 90 فیصد سے زائد عمارات تباہ ہوچکی ہے اور 20 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہیں 20 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔