(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے 14 روز میں فلسطینیوں کے 40 مکانات مسمار کرکے سیکڑوں فلسطینیوں کو بے گھر کردیا ۔
فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے مرکز’اوچا’ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کےہاتھوں فلسطینیوں کی تقریبا40 املاک مسمارکی گئیں یا ان پر قبضہ کرکے فلسطینیوں سے چھین لیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق گرائے گئے گھروں میں سے زیادہ تر مقبوضہ بیت المقدس کے غرب اردن کے علاقوں میں قائم تھے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 12 سے 25 نومبر کے درمیان اسرائیلی فوج نے ہاتھوں فلسطینیوں کی 40املاک کو مسمار کیا گیا ۔ مسماری کی کارروائیوں کے نتیجے میں 63 فلسطینی بے گھر ہوئے جب کہ 380 متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مسمار یا قبضے میں لی گئی املاک میں 35 اوسلو معاہدے کے تحت غرب اردن کے سیکٹر’سی’ میں موجود ہیں۔خیال رہے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور صہیونی قبضے میں توسیع پسندی کے ساتھ فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا ظالمانہ سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔ صہیونی دشمن نے فلسطینی قوم پرعرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔