(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صیہونی جارحیت سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 29،313 فلسطینی شہید اور 69،333 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور شہریوں کو زندہ در گور کرنے کی وحشیانہ کارروائیوں میں 42 بچوں اور 39 خواتین سمیت 118 فلسطینی شہری شہید اور 163 دیگر زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ اب تک تقریبا 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہری لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ یا تو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتارہوچکے ہیں یا تاحال اسرائیلی بمباری میں تباہ ہونے والے عمارات کے ملبے تلے تبے ہوئے ہیں ، غزہ میں اتنے بڑی رقبے پر موجود تباہ حال ملبے کو ہٹانے کیلئے کوئی وسائل موجود نہیں ہیں جبکہ غاصب صیہونی افواج فوج کی جانب سے ایمبولینسوں اور سول ڈیفنس کے عملے کو ان تک جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 29،313 فلسطینی شہید اور 69،333 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 25 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں ۔