فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس سال ریاستی دہشت گردی کے دوران130 فلسطینی شہید اور مقبوضہ بیت المقدس میں 150 مکانات مسمار کیے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ تمام شہداء کو بے گناہ بمباری اور فائرنگ کے ذریعے شہید کیا گیا۔
شہداء میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق انسانی حقوق کی تنظیم "المیزان” پیرکے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سال 2011ء میں ایک سو تیس فلسطینیوں کو بہیمانہ طریقے سے شہید کیا۔ شہداء میں 16 بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ صہیونی حکومت نے اسی عرصے کے دوران فلسطینیوں کے ملکیتی ڈیڑھ سو مکانات کو مسمار کرے دسیوں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے محروم کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے علاقوں میں فلسطینیوں کی ملکیتی نو ہزارمربع میٹرپر مشتمل اراضی کو بنجر زمین میں تبدیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ فلسطینیوں کے کئی اسکول، ڈسپنسریاں اور سیکڑوں دکانیں بھی گرادی گئیں جس سے فلسطینیوں کا بے پناہ مالی نقصان ہوا۔