• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس میں 130 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری

جمعرات 29-12-2011
in فلسطین
0
plf 130_units
0
SHARES
0
VIEWS

plf 130_units

مقبوضہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کے زیر انتظام پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی نے بدھ کی شام شہر کی جنوب میں واقع یہودی کالونی’’گیلو‘‘ میں 130 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل اس منصوبے پر تمام اعتراضات وصول کیے گئے۔

 

مزید برآں پلاننگ اینڈ بلڈنگ کمیٹی نے قبلہ اول مسجداقصی کی جنوبی سلوان کالونی میں بھی دو صہیونی منصوبوں کی منظوری دی جس کے مطابق یہودی بستی ’’العاد‘‘ کو وادی حلوہ تک توسیع دے دی جائے گی۔ القدس امور کے تجزیہ کاروں نے یہودی آباد کاری کے حالیہ منصوبوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ بالخصوص ’’العاد‘‘ بستی میں جغرافیائی، سماجی اور ثقافتی تبدیلیاں سلوان کالونی اور پورے القدس کی اسلامی اور عرب شناخت کو سخت نقصان پہنچا رہی ہیں۔
خیال رے کہ اسرائیل نے اس بابرکت شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے کے لیے مختلف حیلے بہانوں سے متعدد منصوبوں پر عمل شروع کر رکھا ہے۔ اس مرتبہ العاد بستی کو یہودیانے کی حالیہ کوشش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیاحتی پروجیکٹ کا نام استعمال کیا جا رہا ہے۔
فلسطینی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’گیلو‘‘ بستی میں130 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر میں چھ ایکڑ زمین استعمال کی جائے گی، یہ اراضی پہلے فلسطینی گاؤں کی ملکیت تھی تاہم اب اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.