(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) زخمی غیر قانونی صیہونی آبادکاروں میں سے ایک کی حالت تشویناک بتائی جارہی ہے جبکہ کمسن حملہ آو کو صیہونی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کےمطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان کے قریب غیر قانونی صیہونی بستی کے داخلی دروازے پر ایک تیرا سالہ کمسن فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں دو صیہونی آبادکار زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی۔