فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمراں جماعت فتح کےزیرانتظام مختلف شہروں میں فلسطینی سیکیورٹی فورسزنے چھاپہ مارکارروائیوں میں ایک درجن سے زائد شہری گرفتار کر لیے ہیں۔ محروسین میں نابلس کی بڑی
یونیورسٹی”النجاح” کےپانچ طلباء بھی شامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مار کارروائیوں میں یونیورسٹی کے پانچ طلباء کو ہاسٹلوں سے حراست میں لیا گیا ۔ اسکے علاوہ اسی شہر سے چار سگے بھائیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق نابلس میں عباس ملیشیا نے جامعہ النجاح کے ہاسٹل پر چھاپہ مارا اور حماس کے طلباء ونگ سے وابستہ پانچ طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے طلباء کے کئی کمپیوٹر اور دیگر ضروری سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے طلباء میں خالد صبعانہ، محمد القیسی اور محمد عوض کے نام بتائے جاتے ہیں۔
عباس ملیشیا نے چھاپہ مار کارروائیوں میں نابلس کے سالم قصبے سے چار سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لیے گئے بھائیوں کے نام عاکف، آدم، یحییٰ اور امین اشتیہ بتائے جاتے ہیں۔
طولکرم سے اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے حماس کے کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں دو فلسطینیوں کو حراس میں لیا۔ ایک شخص کو بلا پناہ گزین کیمپ سے بھی پکڑکر جیل میں ڈالا گیا ہے۔ جبکہ ایک شخص کو الخلیل سے گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا۔ الخلیل سے گرفتار کیے جانے والے اٹھائیس سالہ مراد عمر ایک اسکول میں استاد ہیں۔ گرفتاری کے وقت عباس ملیشیا نے ان کا ذاتی لیپ ٹاپ کمپیوٹربھی قبضے میں لے لیا۔