(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اکتوبر کے بعد سےاسرائیلی فوج نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں 129 فلسطینی شہید اور 15 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء میں چھ خواتین اور 26 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1663 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے، 1145 دھاتی گولیوں سے جب کہ ہزاروں کی تعداد میں آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ 1906 فلسطینیوں کوموقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے پرتشدد ہتھکنڈوں کے استعمال کے نتیجے میں 355 فلسطینیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں جب کہ 38 فلسطینی صہیونی حملوں میں جھلس کرزخمی ہوئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے 9 ہزار 971 فلسطینی زخمی ہوئے۔