(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک سابق رکن کنیسٹ نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ سنہ 2015 ء کے اختتام تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی قائم کردہ یہودی کالونیوں کی تعداد 128 جب کہ بیت المقدس میں 17 ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق رکن کنیسٹ یعقوب کاٹز نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں قائم کردہ یہودی کالونیوں میں 4 لاکھ 6 ہزار 302 یہودی قیام پذیر ہیں جو 11 بڑے رہاشی بلاکس میں منقسم ہیں۔اسی طرح شمالی اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کی قائم کردہ یہودی کالونیوں کی تعداد 17 ہے جن میں تین لاکھ 50 ہزار یہودی آباد کیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ سنہ 2036 ء تک مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرجائے گی۔
