(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں کےد وران خواتین اور بچوں سمیت 130 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 350 سے زائد کو زخمی کیا جس میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر قتل کا 125 ویں دن بھی جاری ہے اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کےد وران صیہونی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 130 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 350 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعددا27,708 جبکہ 67,147 فلسطینی زخمی ہیں ، جن میں 11،000 سے زائد بچے اور 10،000 سے زائد خواتین شامل ہیں اس کے علاوہ غزہ کی 90 فیصد سے زائد عمارات تباہ کردی گئی ہیں غزہ میں 150 سے زائد اسپتالوں میں سے صرف 6 اسپتال جزوی کام کررہے ہیں۔