(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی جارحیت میں اب تک 13 ہزار سےزائد بچے 10 ہزار سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق غزہ پر جاری غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی آج 123 ویں روز بھی جاری ہے جسم میں اب تک 27 ہزار 4سو 78 فلسطینی شہید ہوچکےہیں جبکہ 66 ہزار 8سو 35 زخمی ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں نہتے شہریوں پر بلا امتیاز وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جس میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جس کو اسرائیل کی جانب سے محفوظ مقامات قرار دیا گیا ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر قتل عام کیا جس میں 113 شہید اور 205 زخمی ہوئے۔ وزارت نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہداء کی لاشیں اور زخمی تڑپ رہے ہیں۔ قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔