• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین سے 120 فلسطینی گرفتار کر لیے

منگل 13-12-2011
in فلسطین
0
image news_2011_Dec_13_ab_300_0
0
SHARES
0
VIEWS

image news_2011_Dec_13_ab_300_0

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور دیگر شہروں سے محنت مزدوری کی تلاش میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے ایک سو بیس فلسطینی وحشیانہ تشدد کے بعد حراست میں لے لیے ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینیوں کی گرفتاریاں مقبوضہ شہر حیفا کے شمال میں حرجیہ کےعلاقے سےچھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔ گرفتاری کے وقت فلسطینی شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
حیفا سے مقامی ذرائع کےمطابق اسرائیلی فوج نے شہرمیں تعینات اسپیشل ٹاسک فورس کو یہ اطلاع پہنچائی تھی کہ حیفا کے مختلف شہروں میں مغربی کنارے کے شہری بھی آئے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ یہاں اگرچہ روزگار کی تلاش میں تاہم ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے اور انہیں حراست میں لے لیا جائے۔ فوج کی ہدایات کے بعد اسپیشل فورس کے کمانڈوز نےحرجیہ کےعلاقے میں چھاپہ مار کارروائی شروع کی اور اتوار اور پیر کےایام میں کوئی ایک سو بیس افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی ریڈیو کے مطابق صہیونی فوج نے حیفا، یافا، ناصرہ اور طبریا شہروں میں قائم فلسطینیوں اور یہودیوں کی تمام فیکٹریوں کی بھی تلاشی لی ہے۔ اس دوران تمام ملازمین کی جانچ پڑتال کی گئی اور ان میں کام کرنے والےتمام مزدوروں کے کوائف جمع کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد بیس افراد کوخصوصی تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ایک سو افراد کومختلف جرمانوں کی سزائیں سنانے کے بعد رہا کرنے پرغور کیا جا رہا ہے، البتہ ان کی رہائی کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.