• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی عوام 12 ربیع الاول قبلہ اول میں منانے کی تیاری کریں: الشیخ صبری

پیر 21-12-2015
in فلسطین
0
AlAqsa Sabri
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب اور فلسطینی علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ اوّل میں منانے مسجد اقصیٰ میں حاضری کویقینی بنانے کے لیے رخت سفرباندھ لیں۔

رپورٹ کے مطابق الشیخ صبری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی طرح ماہ ربیع الاول بھی اہل فلسطین اوراہل اسلام کے لیے برکتوں کا مہینہ ہے۔ بارہ ربیع الاول کو فلسطینی عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں قبلہ اوّل میں جمع ہو کر عبادت کریں۔ اس طرح فلسطنی شہری قبلہ اوّل سے اپنا تعلق مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فلسطینی کی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنا کچھ وقت قیام اللیل کی شکل میں قبلہ اوّل میں گذارے، نوافل مسجد اقصیٰ میں ادا کرے اور علماء کے ایمان تازہ کرنے والے دروس سے فیضاب ہونے کے ساتھ ساتھ فقہی مسائل سے آگاہی کے لیے اپنا وقت قبلہ اوّل میں گذارے۔

انہوں نے کہا کہ کون نہیں چاہتا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائے جہاں ایک رکعت کا ثواب پانچ سو گنا زیادہ ہے۔ اس لیے میں فلسطینی قوم سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت قبلہ اوّل میں گذارنے کے لیے کوشش کریں۔ خاص طور پر بارہ ربیع الاول کو قبلہ اوّل میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔

امام قبلہ اوّل نے فلسطینی عوام سے اپیل کی وہ مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی کے وقت مقدس مقام کی صفائی اور نظافت وطہارت کو یقینی بنانے میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔ اپنے صدقات اور زکواۃ کے مال سے قبلہ اوّل کا دفاع کریں۔

علامہ ڈاکٹر عکرمہ صبری نے عالم اسلام سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور صہیونی ریشہ دوانیوں کا مل کرمقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال پسندی کا مذہب ہے اور مسلم امہ کو ماہ صیام کے دوران پوری دنیا کو اپنی امن اور اعتدال پسندی سے آگاہ کرنا چاہیے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.