(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کی ہے جس میں رمضان کے دوران فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کےلئے قرار داد کو منظور کرلیا گیا۔ قرارداد حق میں 15 میں سے 14 ممالک نے حصہ لیا جبکہ امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ "ہم قرارداد کے ساتھ ہر چیز سے متفق نہیں تھے،” انھوں نے حماس کو جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
” انہوں نے زور دے کر کہا کہ قیدیوں کی رہائی محصور ساحلی انکلیو میں انسانی امداد میں اضافے کا باعث بنے گی۔ واضح رہے کہ یہ غزہ میں تقریاچھ ماہ سے ج اری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے ایک "بہت، بہت اہم” پیشرفت ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کیلئےپیش کردہ قرار داد کو "امریکہ نے اپنا ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے تین بار استعمال مسترد کردیا تھا تاہم اس بار ؤ امریکہ نے اسے گزرنے دیا”۔