• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی عقوبت خانوں سے 110 فلسطینی رہا

رہائی پانے والے قیدیوں کی دو بسوں کو عوفر جیل سے روانہ کیا گیا۔ اس کے فوراً بعد قابض فوج نے جیل کے ارد گرد موجود فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی

جمعرات 30-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی عقوبت خانوں سے 110 فلسطینی رہا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعرات کی شام،  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی تیسری کھیپ کو رہا کیا۔ اس دوران، جب رہائی پانے والے قیدی اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے رام اللہ پہنچے، تو قابض فوج نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں فلسطینیوں نے ان قیدیوں کا استقبال کرنے کے لیے رام اللہ تفریحی کمپلیکس میں جمع ہو گئے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کی دو بسوں کو عوفر جیل سے روانہ کیا گیا۔ اس کے فوراً بعد قابض فوج نے جیل کے ارد گرد موجود فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔ اس دوران مغربی کنارے میں عوفر جیل کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بدترین صورتحال کے باعث کئی قیدیوں کی حالت خراب ہو گئی تھی اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

رہائی پانے والے قیدیوں میں 110 افراد شامل تھے، جن میں عمر قید کی سزا بھگتنے والے اور طویل مدت سے جیل میں قید افراد بھی شامل تھے۔ ان قیدیوں میں زکریا الزبیدی بھی شامل ہیں، جو ’الاقصی شہداء‘ تحریک کے رہنما اور آزادی سرنگ کے ہیرو ہیں۔ حماس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قیدیوں کا مسئلہ ایک سرخ لکیر ہے اور قابض فوج کی تمام کوششوں کے باوجود مزاحمت کے عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

Tags: اسرائیلیرام اللہصیہونیعقوبت خانےفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.