(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں فائر بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل کی غزہ میں تازہ ترین کارروائی کے دوران مزید 11 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کو بتایا کہ جنوبی شہر خان یونس پرغیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج کے حملے میں چھ افراد شہید ہوئے جبکہ سرحدی علاقے رفح میں ایک الگ حملے میں مزید پانچ دیگر فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کے وسیع علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے جہاں خوراک، ایندھن، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ اسرائیل کی ہفتے کی صبح کارروائی سے چند گھنٹوں قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔