(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں بچےشہید ہو رہے ہیں،ہزاروں بچے لاوارث ہوچکے، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے،کیا دنیا اسرائیل کی جارحیت نہیں دیکھ رہی،کیا دنیا کو انسانی حقوق نظر نہیں آ رہے؟۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم فلسطین کی آزادی میں برابر کے شریک ہیں ۔
فضل الرحمان نے کہا ان لاکھوں افراد نے آج پوری دنیا، مسلمان حکمرانوں کو پیغام دیاکہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، تم جنہیں دہشتگرد کہتے ہو ہم انہیں مجاہد کہتے ہیں ہم اپنے بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بچےشہید ہو رہے ہیں،ہزاروں بچے لاوارث ہوچکے، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے،کیا دنیا اسرائیل کی جارحیت نہیں دیکھ رہی،کیا دنیا کو انسانی حقوق نظر نہیں آرہے؟۔
فضل الرحمان نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر متفقہ فیصلہ کیا جائے، جب تک فلسطین کو آزادی نہیں ملتی،پاکستانی عوام، ہمارے کارکن ان کےساتھ ہیں۔