(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بلا امتیاز وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 326 فلسطینی زخمی ہوئے، شہید ہونےو الوں میں القدس ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر بھی شامل۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اپنی وحشیانہ بمباری تین مارہ سے زائد عرصے سے جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک 24 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 61 ہزار 850 سے زائد زخمی ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں مزید 172 فلسطینی کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا جبکہ 326 زخمی ہوگئے ہیں ، شہید ہونے والوں میں القدس ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں طبی عملے کے 337 اہلکار شہید ہوچکےہیں جبکہ شمالی غزہ میں ہسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 99 اہلکاروں کو غاصب فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔