• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں 10ہزار صیہونی فوجی جہنم واصل اور زخمی ہوئے: اسرائیلی اخبار

غزہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہر ماہ تقریباً ایک ہزار اسرائیلی فوجی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے میں شامل ہوتے ہیں

پیر 05-08-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں 10ہزار صیہونی فوجی جہنم واصل اور زخمی ہوئے: اسرائیلی اخبار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "اسرائیلی جنگوں کی تاریخ میں ایسی صورتحال کبھی نہیں آئی، حتیٰ کہ 1948 میں بھی نہیں، جہاں فوجی دشمن کے علاقے کے اندر لڑتے ہوں اور انہیں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست  اسرائیل کے  معروف عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ  میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ جاری جنگ میں گذشتہ سال اکتوبر سے اب تک صہیونی فوج کے کم از کم دس ہزار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یدیعوت احرونوت کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ غزہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہر ماہ تقریباً ایک ہزار اسرائیلی فوجی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے میں شامل ہوتے ہیں”۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دس ماہ کے دوران غزہ کی پٹی میں کارروائیوں کے دوران کم از کم 10,000 قابض فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اخبار نے اسرائیلی فوج کے "نہال” بریگیڈ کے ایک سپاہی کے والد کے حوالے سے، جو اس وقت رفح میں  نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے  ، بتایا ہے کہ "اسرائیلی جنگوں کی تاریخ میں ایسی صورتحال کبھی نہیں آئی، حتیٰ کہ 1948 میں بھی نہیں، جہاں فوجی دشمن کے علاقے کے اندر لڑتے ہوں اور انہیں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔

اخبار کے مطابق شمالی گولان پہاڑیوں مقبوضہ شام میں سرویلنس یونٹ میں کام کرنے والی خواتین فوجیوں کو حالیہ دنوں میں من مانی طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ وہ مزید چار ماہ کی خدمات انجام دیں گی، حالانکہ انہیں اگلے ماہ ستمبر میں واپس بھیجا جانا تھا۔

Tags: اسرائیلیجنگجہنم واصلغزہفلسطینیلڑائینسل کشی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.