(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے گذشتہ روز اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا ، صیہونی فوج کی سنسر شپ صیہونی فوج کے حقیقی نقصان کی تفصیلات فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ "شہید عزالدین القسام بریگیڈز” نے اعلان کیا کہ اس کا مجاہدین نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں نیو عبسان کے مقام پر صفر پوائنٹ سے 10 قابض صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
جاری ایک بیان میں کہا کہ کہا کہ اس کے مجاہدین جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو اینٹی پرسنل ڈیوائس سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز غاصب فوج نے اعتراف کیا تھا حماس نے گھات لگاکر حملہ کیا جس میں میگیلان یونٹ، کمانڈو بریگیڈکے 21 سالہ میجر عدی الدور اور 21 سالہ ایلون کلین مین ہلاک ہوگئے تھے اور تین دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔
قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اصل تعداد ظاہر نہیں کرتی۔