(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ دس دنوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے 16 منظم حملوں نے اسرائیلی سیکیورٹی کی پول کھول دی ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی نیوز چینل نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے حملوں کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی جس میں سماجی ، معاشی اور سیکیورٹی کے امور کے ماہرین سے ان حملوں میں تیزی کی وجوہات پر بات کی گئی۔
تل ابیب یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سربراہ شاول ایریلی اور شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سربراہ سیوان ہرش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی داخلی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے شاباک پے درپے ناکامیوں کو چھپانے کیلئے فوجی سیکورٹی آپریشن کو "بریکنگ ویوز” قرار دے کر احمقانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج ہمہ وقت کئی محاذوں پر نہیں لڑ سکتی، اسرائیلی سروے
سیکیورٹی امور کے ماہر گیلاڈ ہرشبرگرکا کہنا ہے کہ دس دنوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے 16 منظم حملوں نے اسرائیلی سیکیورٹی کی پول کھول دی ہے اور فوج پر اسرائیلیوں کے اعتماد کو متزلزل کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ اس سیکورٹی نظام کی اہلیت پر سنگین سوالات پیدا ہوگئے ہیں 10 میں سے 6 اسرائیلی شہری خود کو مشکل حالات میں دیکھتے ہیں اور خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔