الاقصیٰ فائونڈیشن برائے وقف و ورثہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضی یروشلم کے قدیم شہر اور مسجد اقصیٰ کی حدود میں منعقد کی جانے والی فارمولا 1 کار ریس کا مقصد صیہونی منصوبوں کو مضبوط کرنا ہے۔
اس فارمولا 1 ریس کا اہتمام مقبوضہ یروشلم میں کیا جارہا ہے جس میں فراری ورلڈ ٹیم حصہ لے رہی ہے اور اس ریس کو مقامی اور بین الاقوامی سپانسرز چلا رہے ہیں۔
فائونڈیشن نے ایسی سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ کیونکہ یہ سرگرمیاں قابض حکام کی جانب سے یروشلم میں صیہونی منصوبوں کو قابل عمل حالت میں لانے کے لئے منعقد کی جاتی ہیں۔
فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ ریس کی پروموشنل وڈیو میں مسجد اقصیٰ، گنبد صخرہ اور البراق دیوار اور اس کے ساتھ ساتھ قدیم شہر کی گلیوں کی موجودگی اسرائیلی کے صیہونی منصوبوں کی تصدیق کرتی ہیں۔
الاقصیٰ فائونڈیشن نے بتایا کہ ریس کا آغاز یروشلم کے مغربی حصوں کے مضافات سے شروع ہو کر مشرقی حصے میں قدیم شہر کی دیوار کی حدود کی جانب جائے گا۔
تقریبا 50 ہزار سے ایک لاکھ لوگ اس ریس کو دیکھنے آئیں گے جو کہ کیسپرسکی کمپنی کی سپانسر شپ میں منعقد کی جارہی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ یروشلم میں قدیم شہر کو جانے والے تمام بڑی شاہراہوں کو جمعہ اور جمعرات کے لئے بند کردیا ہے تاکہ فارمولا 1 ریس کو منعقد کرانے کی تیاریاں مکمل کی جاسکیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین