فلسطین میں سرکاری طورپر جاری تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہےکہ رواں سال کے وسط تک مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں فلسطینی آبادی 44 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
عالمی یوم آبادی کے حوالے سے جاری فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی 2.72 ملین رجسٹرڈ کی گئی ہےجن میں 1.38 مرد اور 1.34 ملین خواتین شامل ہیں۔ غزہ کی پٹی میں مجموعی طورپر17 ملین رجسٹرڈ کی گئی ہے جن میں سے08 لاکھ 64 ہزار مرد اور 08 لاکھ 37 ہزار خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فی مربع کلومیٹر آبادی کے اعتبار سے غزہ کی پٹی میں شہری آبادی کا تناسب مغربی کنارے کی نسبت زیادہ ہے۔مغربی کنارے میں 14 سال کی عمر کے 43 فی صد افراد ہیں جبکہ مغربی کنارے میں یہ تناسب 38 فی صد ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی کلو میٹر آبادی کے اعتبار سے فلسطین کا شمار گنجان ترین آباد علاقوں میں ہوتا ہے۔ مجموعی طورپر 734 افراد فی مربع کلو میٹر آباد ہیں۔ مغربی کنارے میں 481 فی مربع کلو میٹر جبکہ غزہ کی پٹی میں 4661 افراد فی مربع کلو میٹر آباد ہیں۔
سال رواں (2013ء ) کی پہلی ششماہی میں مجموعی طورپر 23 اعشاریہ نو فی صد افراد بے روزگار ہیں، ان میں سے غزہ کی پٹی میں یہ شرح 20 فی صد اور مغربی کنارےمیں 31 فی صد ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر 25 اعشاریہ آٹھ فی صد افراد غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، مغربی کنارے میں غربت کی سطح 17 اور غزہ کی پٹی میں 38 فی صد ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین