• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مظاہرین کے جلوس پراسرائیلی فوج کا حملہ، 31 مظاہرین گرفتار

جمعہ 09-10-2015
in عالمی خبریں
0
Protest Arrest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے شمالی شہر ناصرہ میں جمعہ کے روز اسرائیلی جارحیت کے خلاف نکالے گئے ایک جلوس پرقابض صہیونی افواج نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب 31 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ناصرہ شہر میں "جمعہ الغضب” کے حوالے سے سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے صہیونی جارحیت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں ناصرہ، طمرہ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور مسجد اقصیٰ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن پر قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں کو بند کرانے کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے نصرت مسجد اقصیٰ اور صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور اسرائیلی حکومت سے یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ کریک ڈائون میں 31 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے شہریوں میں چار صحافی بھی شامل ہیں۔ قابض فوجیوں نے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے کیمرے توڑ دیے اور ان کا قیمتی سامان بھی چھین لیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.