مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی تعدا د تین لاکھ سے زائد ہو گئی ہے- مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کے شہری انتظامی ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی تعداد تین لاکھ چار ہزار پانچ سو انہتر ہو گئی ہے -2008کے مقابلے میں 2009میں 2.29فیصد اضافہ ہوا ہے-2008ء میں مغربی کنارے میں یہودیوں کی تعداد دو لاکھ ستانوے ہزار سات سو پینتالیس تھی- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹزکے مطابق انہتا پسند یہودی آبادیوں بیتار رعیلیت اور مودیعین عیلیت میں اضافے کا تناسب سب سے زیادہ ہے- مودیعین عیلیت میں یہودیوں کے اضافے کا تناسب 44.7فیصد اور بیتارعیلیت میں اضافے کا تناسب 3.06فیصد ہے-رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں یہودیوں کے اضافے کا تناسب مقبوضہ فلسطین سے تین گناہ زیادہ ہے-