(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سیکڑوں یہودی مذہبی جنونیوں کا صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں بے حرمتی کا سلسلہ جاری۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں400 سے زائد شرپسند یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں میں یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 4سوسے زائد غیر قانونی یہودی شامل تھے جنہوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کریہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑمیں مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔