قابض یہودی آباد کاروں کے مسلح جتھوں کا الخلیل کے علاقے میں فلسطینی شہریوں پر حملہ،کئی فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح الخلیل کے علاقے بیت عمار میں یہودی آباد کاروں کے مسلح گروہوں نے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کردیا،حملے میں متعدد فلسطینی شہری شدید زخمی ہو گئے۔
علاقے میں موجود ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے پہلے فلسطینی شہریوں کے خلاف نعرے لگائے،ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی اور اسے کے بعد انکو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کے جانے کے بعد اسرائیل افواج نے علاقت کو محاصرے میں لے لیا اور ایک ستائیس سالہ ممدوح ال علامی نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔