• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں کے لیے مزید 2500 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار

منگل 01-01-2019
in فلسطین
0
یہودیوں کے لیے مزید 2500 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں’’افرات‘‘ صیہونی کالونی کے قریب ’’خربہ النخلہ‘‘ کے مقام پر 2500 نئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار کے انگریزی ایڈیشن میں شائع کی گئی رپورٹ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تعمیراتی منصوبہ ’’ای 2‘‘ سیکٹر میں شامل ہے۔ انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ اس نئے ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبے کا مقصد بیت لحم کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینیوں کی آباد کاری اور توسیع پسندی کو روکنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں افرات کالونی میں ایک صیہونی آباد کار کے قتل کے بعد یہودیوں کو اس علاقے میں توسیع پسندی کے مطالبے کا موقع ملا۔ یہودیوں نے اس نئی صیہونی کالونی کو’’گیوات عیطام‘‘ کا نام دیا ہے۔

ادھر 26 دسمبر کو اسرائیلی حکومت کی پلاننگ کمیٹی نے بیت لحم میں صیہونی آباد کاری کے لیے فلسطینیوں کے 1182 دونم رقبے پر قبضے اوروہاں پر تعمیرات کے ٹینڈر جاری کیے تھے۔

سنہ 2009ء کو اسرائیلی فوج نے افرات صیہونی کالونی کے قریب فلسطینیوں کی 1700 دونم اراضی غصب کرلی تھی۔

Tags: آباد کاریاراضیاسرائیلبیت لحمپلاننگ کمیٹیتوسیع پسندیصیہونیفلسطینیہودیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.