
جس کی تیاری میں اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کی کالونی سلوان کالونی کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سلوان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ فخری ابو دیاب نے خبر رساں ادارے ’’قدس پریس‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے سلوان کالونی میں پہنچنا شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار کل اتوار کے روز ساری کالونی کو مکمل طور پر بند کر دیں گے۔ اس دوران کسی کو بھی کالونی میں کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی نہ ہی کسی کو کالونی میں داخل یا خارج ہونے دیا جائے گا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق کم از کم پچاس ہزارکریں گے۔ یہودیوں کی ریلیاں مراکشی اور العامود دروازوں سے دیوار براق کے صحن تک پہنچیں یہودی آباد کار کل مشرقی القدس کا رخ گے۔ اس موقع پر القدس کی اولڈ میونسپلٹی میں یہودی آباد کار اور ان کی سکیورٹی کے لیے نامزد سکیورٹی اہلکاروں کا رش رہے گا۔ ڈاکٹر ابو ذیاب نے بتایا کہ اسرائیل نے جمعرات کے روز سے ہی القدس کی شاہراہوں کو بند کرنا شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینی گاڑیوں کو روک رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہودی آباد کار سال بھر میں بارہا مسجد اقصی کی جانب اشتعال انگیز ریلیاں نکالتے ہیں۔ اس دوران صہیونی آباد کار فلسطینیوں کی املاک پر حملے کرتے ہیں۔ تجارتی مراکز اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔ القدس کی دیواروں پر عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف نعرے درج کیے جاتے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
