• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں کی فائرنگ سے فلسطینی اسکول کے طلبہ ہراساں

جمعرات 28-03-2013
in فلسطین
0
plf 6 armed-settlers 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطینی ذرائع کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی گاؤں نبی صموئیل میں انتہاء پسند یہودیوں نے ایک فلسطینی اسکول کے قریب اپنے بچوں کو فائرنگ کی تربیت دینا شروع کردی جس سے فلسطینی بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
 
وادی حلوہ معلوماتی مرکز نے خلیل ابو عرقوب اسکول کے پرنسپل کے حوالے سے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے اسکول کے قریب ہی اپنی شکار کی بندوقوں سے اپنے بچوں کو فائرنگ کی تربیت دینا شروع کر رکھا ہے جس سے اسکول کے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ہر وقت بچوں میں کسی حادثے کا دھڑکا لگا رہتا ہے جس سے سب بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تربیتی مقام اور اسکول کے درمیان کوئی دیوار تک نہیں صرف ایک باریک سی جالی ہے۔ ان تربیتی مشقوں میں لگ بھگ چالیس یہودی بچے شرکت کر رہے ہیں۔ ان نا تجربہ کاروں کی جانب سے کبھی بھی کوئی غلطی سرزد ہو سکتی ہے۔
 
مرکز کا کہنا ہے کہ اس سکول کے سامنے انتہاء پسند اور متشدد یہودی رہتے ہیں، یہودی بستی ’’کریات اربع‘‘ کے ان شرپسند یہودیوں کا اصل مقصد فلسطینی بچوں کو ڈرانا ہے 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.