
ان شہریوں میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان اور مقبوضہ فلسطین میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح بھی شامل تھے-مارزل کے دو رے کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے جوتے اٹھا رکھے تھے-ان کا کہنا تھا کہ وہ صہیونی انتہا پسند رہنما مارزل کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیں گے- واضح رہے کہ مارزل نے جنوبی نقب میں غیر قانونی تعمیرات کے دورے کے لئے رھط آنے کا اعلان کیا تھا- اسرائیلی پولیس نے رھط کے گرد سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں- سیکورٹی کی وجہ سے مارزل کے راستوں کو خفیہ رکھا گیا ہے کہ کہیں عرب مظاہرین اور صہیونی جلوس کے درمیان تصادم نہ ہو جائے-
