• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 29 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یوم القدس: اسلامی ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

ایران کی جانب سے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

ہفتہ 15-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین, یوم القدس
0
یوم القدس: اسلامی ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 14 اپریل جمعتہ الوادع کے موقع پر یوم قدس کی مناسبت سے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف عرب اور اسلامی ممالک میں احتجاجی  ریلیاں نکالی گئیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں  مختلف فلسطینی دھڑوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے تحفظ  اور حمایت کے اظہار کے لیے  مرکزی ریلی نکالی گئی  جبکہ محصور شہر غزہ میں بھی ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطینی پرچم اور مسجد الاقصیٰ کے حمایت میں پلے کارڈز کے ساتھ ریلی میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق یوم القدس  کے موقع پر غزہ کے علاوہ شام اور لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں بھی فلسطینیوں نے صہیونی دشمن کے خلاف اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کےلئے ریلیوں میں شرکت کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں شہریوں نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

یمن میں، درجنوں فلسطینیوں نے صنعاء میں ایک  مرکزی احتجای ریلی میں شرکت کی جس میں مسجد اقصیٰ، فلسطینی عوام اور ان کے مزاحمت کے حق کی حمایت کرنے والے فلسطینی پرچم اور نشانات اٹھائے۔

اس کے علاوہ بحرین ،الجیریا، مصر ،اور قطر میں بھی عوام نے ریلیوں  کا اہتمام کیا جس میں فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی مذمت کی ۔

واضح رہے کہ  1979 سے یوم قدس ہر سال رمضان کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی حمایت اور حفاظت کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور پوری دنیا میں ہزاروں افراد اس دن فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینییوم القدسیوم قدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.