• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یورپ:اسرائیل نواز لابی کی فلسطینی اسیران سے یکجہتی مہم کے خلاف سازش ناکام

جمعہ 18-05-2012
in فلسطین
0
plf europe
0
SHARES
0
VIEWS

plf europe

فلسطینی حکومت کے ایک سینئیر عہدیدار اور تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں یورپی ممالک میں اسرائیل نوازلابی فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی تحریک کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی تھی

تاہم یورپ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونیت نوازوں کی اس سازش کو بروقت بھانپتے ہوئے اسے ناکام بنا دیا، جس کے بعد اسرائیل نواز گروپوں کو سخت شرمندی اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق”یورپ۔ فلسطین” تعلقات عامہ کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عرفات ماضی نے عرب خبر رساں ایجنسی” قدس پریس” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ میں اسرائیل نواز گروپوں اور بعض ذرائع ابلاغ کے اداروں کی جانب سے فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتالی تحریک کو بدنام کرنے کی ایک مہم چلائی گئی تھی، اس مہم میں کئی یورپ ممالک کی اعلیٰ عہدوں پرتعینات شخصیات بھی موجود تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اسرائیل نوازوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے یہ ثابت کرانے کی کوشش کی کہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کی تحریک غیرقانونی ہے اور فلسطینی اسیران کے مطالبات کی کوئی حیثیت نہیں۔ اسرائیلی مظالم کے ہم آواز یورپی گروپوں نے جیلوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ ہونے والے سلوک کو "بہترین” قرار دینے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر عرفات ماضی کاکہنا تھا کہ یورپی ممالک میں فلسطینی اورعرب کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نواز لابی کو سخت ناکامی اور صدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ تمام لوگ جو فلسطینی اسیران کے مطالبات کو بلا جواز قرار دے رہے تھے اب اسرائیل کی جانب سے اسیران کے مطالبات مان لیے جانے کے بعد انہیں سخت شرمندی ہے اور وہ منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔
عرفات ماضی نے کہا کہ حال ہی میں فلسطینیوں کا ایک نمائندہ وفد برسلزمیں یورپی پارلیمان کے بائیں بازو کے ایک گروپ سے ملا ہے۔ اس ملاقات میں بھی فلسطینی اسیران کے مسائل پر یورپی پارلیمنٹ کے نمائندوں کو بریف کیا گیا۔ اس موقع پریورپی اراکین پارلیمان نے فلسطینی وفد کو یقین دلایا کہ وہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران اور دیگر اسیران کے مسائل اور مطالبات کے حل کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.