(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی مزاحتمی تحریک حماس نے یاسر عرفات کے مشیر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد عبدالرحمان کی وفات سے فلسطینی قوم ایک اہم رہ نما سے محروم ہوگئی۔
حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے سابق فلسطینی رہ نما یاسر عرفات مرحوم کے مشیر احمد عبدالرحمان کی وفات پر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفون پر تنظیم آزادی فلسطین کی قیادت اور صدر محمود عباس سے احمد عبدالرحمان کی وفات پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد عبدالرحمان کی وفات سے فلسطینی قوم ایک اہم رہ نما سے محروم ہوگئی۔