فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر محمود عباس نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے یاسرعبد ربہ کو میڈیا کوآرڈینیٹر اور جماعت کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فتح کے کمیشن برائے تعلقات عامہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسر عبد ربہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فلسطینی ریڈیو اور ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے تاہم فتح کے ترجمان کے لیے کسی دوسری شخصیت کا تقرر عمل میں نہیں لایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمو د عباس اور یاسر عبد ربہ کے درمیان گذشتہ کئی ہفتوں سے اختلافات پائے جا رہے تھے۔ صدر محمود عباس نے انہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے پاس بھیجے خصوصی وفد میں شرکت سے بھی روک دیا گیا تھا۔ یہ وفد گذشتہ ہفتے سلام فیاض کی سربراہی میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملا تھا اور اس میں انہوں نے صدر محمودعباس کا اہم پیغام بھی پہنچایا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

